ایگریکلچرگریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا اعلان

ایگریکلچرگریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایگری کلچر گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے تحت صوبے بھر سے 2 ہزار ایگری کلچر گریجویٹس کو شامل کیا جائے گا جنہیں ہر ماہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ ایگری کلچر انٹرن شپ پروگرام کے لیے ہر ضلع میں کوٹہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ سے پاکستان کا عالمی سطع پر مقام بلند ہوا، پاکستان کو ایک فوجی طاقت کے طور تسلیم کیا جا رہا ہے، بھارتی دفاعی تجزیہ نگار پراوین سواہنی

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیے، کاشت کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں دے رہے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہے۔

زرعی گریجویٹس انٹرشپ پروگرام کے لیے ہیلپ لائن نمبر (17000-0800) پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *