ایم جی موٹرز کا شاندار ’آزادی پیکیج‘ خریداروں کے لیے خصوصی پیشکش

ایم جی موٹرز کا شاندار ’آزادی پیکیج‘  خریداروں کے لیے خصوصی پیشکش

ایم جی موٹرز پاکستان نے بینک الفلاح کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ایک نئی اور پرکشش پیشکش ’آزادی پیکیج‘ کا اعلان کیا ہے، جو 15 جولائی سے 15 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔ یہ وقتی اسکیم یومِ آزادی کی مناسبت سے متعارف کروائی گئی ہے جس کا مقصد صارفین کو گاڑیوں کی فوری ڈیلیوری، آسان آٹو فنانسنگ، اور مختلف خصوصی مراعات فراہم کرنا ہے۔

اس پیکج کے تحت بینک الفلاح کے ذریعے آٹو فنانسنگ کی درخواست دینے والے صارفین کو ایم جی کی دو جدید ماڈلز ایم جی ایچ ایس ٹرافی اور ایم جی ایچ ایس پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (پی ایچ ای وی) کی خریداری پر ترجیحی سہولیات دی جائیں گی۔ ایم جی اور بینک الفلاح کے اشتراک سے اس پیشکش کو تیز رفتار، سادہ اور مؤثر فنانسنگ تجربہ بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جو صارفین کو روایتی نظام کی پیچیدگیوں اور تاخیر سے نجات فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: استعمال شدہ گاڑی خریدنے اور بیچنے والوں کے لیے اہم خبر

’آزادی پیکیج‘ کے تحت صارفین کو مفت رجسٹریشن کی سہولت دی جا رہی ہے جس کی مالیت 250,000 روپے تک ہے۔ اس کے ساتھ ہی بینک الفلاح کے اہل اکاؤنٹ ہولڈرز کو فوری آٹو لون کی منظوری بھی حاصل ہو سکے گی۔ اس پیکیج میں 2 یا 3 سالہ فنانسنگ کی مدت پر خصوصی مارک اپ ریٹ (1 سالہ KIBOR +3%) بھی شامل ہے، جبکہ انشورنس اور پروسیسنگ کا عمل بینک الفلاح کی منظور شدہ پینل انشورنس کمپنیوں کے ذریعے تیز ترین مکمل کیا جائے گا۔

ایم جی موٹرز پاکستان کے جنرل منیجر، مارکیٹنگ ڈویژن نے اس حوالے سے کہا کہ یہ اقدام صارفین کو حقیقی معنوں میں آزادی فراہم کرتا ہے، اس سے صارفین کو لمبے انتظار، ایندھن پر انحصار سے آزادی اور رجسٹریشن فیس سے نجات ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کو فخر ہے کہ وہ بینک الفلاح کے ساتھ مل کر صارفین کو ایک ہموار اور جدید آٹو فنانسنگ تجربہ فراہم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ سوزوکی آلٹو‘  خریدنے والوں کے لیے زبردست پیش کش

ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی جو 9,699,000 روپے کی خصوصی رعایتی قیمت پر دستیاب ہے، اس وقت مارکیٹ میں سب سے بہترین ویلیو فار منی پیشکش مانی جا رہی ہے۔ یہ رعایتی قیمت 31 جولائی 2025 تک مؤثر ہے۔ اس پیکج کو پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر 15 اگست 2025 تک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *