اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر بین الاقوامی انسانی مشن کو نشانہ بناتے ہوئے اٹلی سے غزہ کے لیے روانہ ہونے والی امدادی کشتی حنظلہ پر حملہ کر کے قبضہ کر لیا۔
کشتی پر خوراک، ادویات اور بچوں کے لیے دودھ سمیت انسانی ہمدردی کی اشیاء لدی تھیں، جو غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے بھیجی جا رہی تھیں۔
انٹرنیشنل کمیٹی ٹو بریک دی سیج آف غزہ کے مطابق ہفتہ کے روز جب اسرائیلی افواج کشتی کے قریب پہنچنے لگی تو حنظلہ کی جانب سے فوری طور پر ہنگامی مدد کا سگنل جاری کیا گیا۔
کمیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اطلاع دی کہ اسرائیلی فوجی کشتی کی طرف بڑھ رہے ہیں جبکہ کشتی کی طرف سےاطلاع بھی بھیجی گئی۔
فریڈم فلوٹیلا کولیشن جو اس مشن کو منظم کر رہی تھی کے مطابق حنظلہ اس وقت غزہ کے ساحل سے تقریباً 70 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھی جب اسرائیلی نیوی نے کارروائی کی۔
#handala has been intercepted by the israeli occupation forces pic.twitter.com/0Mw1gZUNyi
— Freedom Flotilla Coalition (@GazaFFlotilla) July 26, 2025
واضح رہے کہ اسرائیلی حکام پہلے ہی اس بات کی دھمکی دے چکے تھے کہ اگر کشتی نے راستہ نہ بدلا تو طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔