ریندر مودی نے اپنے 11 سالہ دورِ اقتدار میں بھارت کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچایا، بھارتی سینئر صحافی کا بھارت کو بچانے کے لیئے مودی کے استعفی ٰ کا مطالبہ
Home - دنیا - ریندر مودی نے اپنے 11 سالہ دورِ اقتدار میں بھارت کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچایا، بھارتی سینئر صحافی کا بھارت کو بچانے کے لیئے مودی کے استعفی ٰ کا مطالبہ
معروف بھارتی تجزیہ نگار راجو پارو لیکر نے کہا ہے کہ وزیرا عظم نریندر مودی نے اپنے11 سالہ دورِ اقتدار میں بھارت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے اور بھارت کو بچانے کے لیے انکا مستعفی ہونا ناگزیر ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی تجزیہ نگار راجو پارو لیکر نے کہا ہے کہ نریندرمودی نے اپنے 11 سالہ دورِ اقتدار میں بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور بھارت کو بچانےکے لیئےانکا استعفی ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ جنگ میں بھارت کو تمام دوست ممالک نے بھی پاکستان کا ساتھ دیا جو بھارت کی خارجہ پالیسی کا ناکامی کی دلیل ہے اور دنیا بھرسے بھارت کو آپریشن سندور میں کسی بھی دوست ملک نے سپورٹ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ روس سےلیکر امریکہ اور مشرق وسطی سے کسی بھی ملک نے مودی جی کے حق میں کوئی بات نہیں کی جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت کو مودی جی نے عالمی تنہائی کا زمہ دار ٹہھرایا ہے۔
بھارت سنیئر صحافی اور تجزیہ نگار راجو پارو لیکر نے کہا کہ بھارت کو بچانے کا آج ہی حل بچا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اب بس چلتا کیا جائے اور ان سے استعفی کا مطالبہ کیا جائے تاکہ بھارت کو عالمی سطع پر انکی وجہ سے جن مسائل کا اور عالمی تنہائی کا مسلئہ ہے وہ حل کیا جائے۔
بھارتی تجزیہ نگار راجو پارو لیکر نے کہا کہ جب جب بھارت کا پاکستا ن سے جھگڑا ہوا بھارت کے کوئی کام نہ آیا اور اب مودی جی تسلیم کرنا چاہیئے کہ بھارت انہی کی وجہ سے مسائل کے گرداب کا شکا ر ہے۔