اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سکیم میں 8 ہزار سےزائد گھر مکمل

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سکیم میں 8 ہزار سےزائد گھر مکمل

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے اوراب تک8 ہزار سےزائد خاندان اپنے گھر مکمل کر چکے ہیں۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کاکہناہے کہ 35ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے دوسری قسط کا اجراء کر دیا گیاہے، سالانہ ایک لاکھ سے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق اب تک 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، درخواست جمع کروانے کا طریقہ انتہائی آسان اورآن لائن رکھا گیا ہے۔

 نورالامین مینگل کاکہناہے کہ درخواست جمع کروانے کے طریقے کی ویڈیو فیس بک پر جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کم آمدنی والوں کیلئے گھروں کی راہ ہموار، قانون سازی کا آغاز

سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ نئے مکان مالکان سے ملاقات میں انکے چہروں پر خوشی اور اطمینان منصوبے کی واضح کامیابی ہے۔

اسکیم میں اپلائی کرنے کا طریقہ

حکومت پاکستان نے عوام کو کم لاگت پر اپنا گھر فراہم کرنے کے لیے “اپنی چھت اپنا گھر” کے نام سے ایک نیا ہاؤسنگ پروگرام متعارف کروایا ہے۔ اس کا مقصد متوسط اور کم آمدنی والے افراد کو آسان اقساط پر گھر فراہم کرنا ہے۔

اہلیت

اپلائی کرنے کیلئے پاکستانی شہری ہونا ضروری ہے، درخواست دہندہ کے نام پر پہلے کوئی گھر یا پلاٹ نہ ہو ، ماہانہ آمدنی کم یا متوسط سطح پر ہو (عام طور پر 60,000 سے 150,000 روپے تک قابل قبول آمدنی ہوتی ہے)، عمر 20 سے 60 سال کے درمیان ہو، سرکاری یا نجی ملازم، کاروباری یا خود روزگار فرد بھی اپلائی کر سکتا ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ

یہ بھی پڑھیں : ای سی سی اجلاس میں 50 ہزار گھروں کیلئے مارک اپ سبسڈی کی منظوری کا امکان

درخواست دینے کے لئے حکومت کی آفیشل ویب سائٹ پر (https://acag.punjab.gov.pk/index.aspx) جاکر پہلے رجسٹرڈ ہوں، اس کے بعد فارم فل کریں، جن میں شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر، خاندان کی معلومات، آمدنی کی تفصیل، موجودہ رہائش کی تفصیلات، مطلوبہ دستاویزات اسکین کر کے اپلوڈ کریں، شناختی کارڈ کی کاپی، آمدنی کا ثبوت، رہائش کا ثبوت شامل ہے۔

نتائج یا تصدیق

درخواست جمع کرانے کے بعد آپ کو ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔ اگر آپ کو منتخب کر لیا گیا ہو تو آپ کو بینک یا متعلقہ ادارے سے رابطہ کرنا ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *