ویب ڈیسک۔ بھارتی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پی گورو گوگوئی نے وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں کہ آپ کس کے سامنے جھکے؟ کس کے سامنے آپ نے ہتھیار ڈالے؟
پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران پی گورو گوگوئی نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر 26 بار کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے جنگ بندی میں ثالثی کی اور دونوں کو مجبور کیا کہ وہ جنگ بندی کریں۔
پی گورو گوگوئی نے مزید کہا کہ آج امریکی صدر خود کہتے ہیں کہ پانچ چھ جیٹ گرے ہیں، ایک ایک جیٹ کروڑوں روپوں کا ہے، اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعظم نریندر مودی بتائیں کہ کتنے طیارے گرے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف بھارتی عوام سے ہی نہیں بلکہ بھارتی فوج کے جوانوں سے بھی جھوٹ بولا جا رہا ہے۔