تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں کب ہونگی؟وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں کب ہونگی؟وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا

پنجاب میں تعلیمی اداروں کی موسمِ گرما کی تعطیلات کے حوالے سے وزیر تعلیم نے واضح کیا ہے کہ حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا ، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت اس سال تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور ضائع ہونے والے تدریسی وقت کا ازالہ کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی ( اے آر وائی ) کے مطابق موسمِ گرما کی چھٹیوں کے بارے میں زیرِ گردش قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا، انہوں نے عندیہ دیا کہ تعلیمی نقصانات کو پورا کرنے کے لیے اس سال گرمیوں کی چھٹیوں میں 15 سے20 دن تک کمی کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پرائمری سکولوں میں مزید 10 دن کی چھٹیاں، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

صوبائی حکومت تدریسی دنوں کی تعداد کو180 سے بڑھا کر 190 تک لے جانے کی خواہاں ہے تاکہ نصاب کی بروقت تکمیل ممکن بنائی جا سکے، اسی سلسلے میں سردیوں کی تعطیلات میں بھی 5 سے6 دن کی کمی کی تجویز زیرِ غور ہے، جس کا مقصد مجموعی تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔

وزیرِ تعلیم نے واضح کیا کہ تعطیلات کے شیڈول کا حتمی اعلان مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری طویل چھٹیاں طلبہ کے تعلیمی تسلسل کو متاثر کرتی ہیں، اس لیے ایک متوازن پالیسی اپنانا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ مئی کے آخر میں درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھ گیا تو طلبہ کی صحت کے تحفظ کے لیے حکومت کو گزشتہ برس کی طرح جلد چھٹیوں کا اعلان بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

editor

Related Articles