دنیا چیخ چیخ کے کہہ رہی ہے کہ پاکستان نے بھارت کہ 3 رافیل, ایک MKI 30 اور ایک مگ 29 مار گرائے، کانگرس کے رہنما فرانسز جارج

دنیا چیخ چیخ کے کہہ رہی ہے کہ پاکستان نے بھارت کہ 3 رافیل, ایک MKI 30 اور ایک مگ 29 مار گرائے، کانگرس کے رہنما فرانسز جارج

ویب ڈیسک۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے فرانسس جارج نے بھارتی حکومت کے سرکاری موقف کی تردید کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری بیانیہ اگرچہ کسی بھی طیارے کے نقصان سے انکار کرتا ہے، مگر سیٹلائٹ تصاویر، بین الاقوامی انٹیلی جنس کے انکشافات اور حتیٰ کہ ہمارے دفاعی اتاشیوں کی بریفنگز سے یہ حقیقت سامنے آ چکی ہے کہ بھارت نے اپنی ہی حدود میں تین رافیل، ایک سخوئی 30 ایم کے آئی اور ایک میگ 29 طیارہ کھویا ہے۔

کانگریس رہنما نے واضح کیا کہ وہی سچ اب عوام کے سامنے لا رہے ہیں جو دنیا 7 مئی سے جان چکی ہے، جبکہ حکومت اب تک اس حقیقت کو چھپاتی آ رہی ہے۔

بھارتی کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینیتی سُشیل کمارشندے نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور صرف مودی سرکار کا میڈیا پر کیا گیا تماشہ ہے۔ کوئی نہیں بتا رہا کہ اس آپریشن سے کیا حاصل ہوا اور ہمارے کتنے جہاز گرائے گئے۔ اس سب کا زمہ دار کون ہے اور یہ سب کس کی غلطی ہے؟ لیکن ملک میں سوال پوچھنے پر بھی پابندی ہے۔

دوسری جانب  شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے نے پہلگام حملے پر حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا، “یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ پہلگام میں دہشت گرد کیسے آئے اور انہوں نے جو کچھ کیا وہ کیسے کیا؟ حکومت کو اس کا جواب دینا چاہیے۔”

انہوں نے کہا کہ آرمی کے کسی بھی آپریشن پر بات نہیں کرنی چاہئے، کیونکہ آرمی تو اپنا کام کرتی رہی ہے، مگر حکومت سے ان سوالات کا جواب لینا ضروری ہے۔

دوسری جانب کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے آپریشن مہادیو پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، “پہلگام دہشت گرد حملے میں ملوث دہشت گردوں کو ایک گھنٹے میں کیسے ختم کر دیا گیا؟ یہ دہشت گرد کون تھے؟ ہم نے صبح ان سوالات کو اٹھایا اور دوپہر تک انہیں مار دیا گیا؟”

دونوں رہنماؤں نے حکومت سے شفافیت اور وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے پہلگام حملے اور اس کے بعد کی کارروائی پر شک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بہت مارا، بھارتی آرمی چیف کے منہ سے سچ نکل آیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *