ایشیاکپ : بھارتی میڈیا، کرکٹرز، سیاستدانوں کا پاکستان سے نہ کھیلنے کیلئے واویلا شروع

ایشیاکپ : بھارتی میڈیا، کرکٹرز، سیاستدانوں کا پاکستان سے نہ کھیلنے کیلئے واویلا شروع

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ٹورنامنٹ کا فیصلہ ہونے پر بھارتی میڈیا سمیت بھارتی کرکٹرز اور سیاستدانوں نےواویلا مچادیا۔ 

پاکستان سے نہ کھیلنےکی ضد ایک بار پھر جاگ اٹھی ، یہ شکست کا خوف ہے یا کچھ اور ، بھارتی ایوانوں اور میڈیا پر مودی سرکار سے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بڑھنے لگا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی سرکار ایشیا کپ میں پاکستان کو واک اوور دینے کے حق میں نہیں۔

دوسری جانب بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو کسی صورت واک اوور نہیں دیں گے، واک اوور دیا تو پاکستان جیت جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ یو اے ای منتقل، وکرانت گپتا نے بی سی سی آئی کو کھری کھری سنا دیں

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ بھارت کا ٹورنامنٹ ہے، اس میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے،  بھارت نہیں کھیلے گا تو ٹورنامنٹ بھی نہیں ہوسکتا، بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کا کھیلنا کسی صورت قبول نہیں۔

ادھر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے ایشیاء کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی حمایت کر دی، ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا ایک ہی گروپ میں ہونا ٹھیک ہے، کھیل کو جاری رہنا چاہیے۔

سابق کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کے حوالے سے سخت مؤقف اپنایا ہے، کھیل کو تو ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، پاک بھارت پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو ہو گا۔

ایشیاء کپ میں 8 ٹیمیں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا، بنگلادیش، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ شریک ہوں گی، ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، 4 ٹیمیں سپر فور مرحلہ کھیلیں گی۔

پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان گروپ اے میں شامل ہیں، بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ گروپ بی میں شامل ہیں۔

ایشیاء کپ میں پہلا میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ کے شائقین کا انتظار ختم: شیڈول اور وینیوز کا اعلان ہوگیا

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ 14 ستمبر کو ہو گا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ایشیاء کپ کا 20 ستمبر سے سپر فور مرحلہ شروع ہو گا جس میں 20 ستمبر کو بی ون اور بی ٹو کے درمیان میچ ہو گا، 21 ستمبر کو اے ون اور اے ٹو کے درمیان میچ ہو گا، 23 ستمبر کو اے ٹو اور بی ون کے درمیان میچ ہو گا، 24 ستمبر کو اے ون اور بی ٹو کے درمیان میچ ہو گا، 25 ستمبر کو اے ٹو اور بی ٹو کے درمیان میچ ہو گا جبکہ 26 ستمبر کو اے ون اور بی ون کے درمیان میچ ہو گا۔

ایشیاء کپ کا فائنل اتوار 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *