بھارتی وزیر داخلہ نے گزشتہ روز ،ہادیومبینہ مقابلے میں مرنے والوں کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کے لیے ان کے پاس سے پاکستانی چاکلیٹس برآمد کرا دیں۔
مکار بھارت نے آپریشن سندور کی شرمناک ناکامی کے بعد اس کی ہزیمت مٹانے کے لیے گزشتہ روز آپریشن مہا دیو کے نام سے نیا ڈراما رچایا اور اور مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے میں تین افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ اب بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ روز جعلی مقابلے میں مرنے والوں کا پاکستان سے تعلق ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور اس تعلق کو ثابت کرنے کے لیے غیر منطقی اور انوکھی دلیل پیش کی ہے۔
امیت شاہ نے مضحکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز مقابلے میں مارے جانے والوں کے پاس سے ملنے والی چاکلیٹس پاکستانی ہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ نے مرنے والوں کا تعلق پہلگام واقعہ سے بھی جوڑ دیا اور کہا کہ مارے گئے افراد کی پاکستانی ووٹر آئی ڈی ہمارے پاس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جب مقبوضہ کمشیر میں جعلی مقابلے میں تین افراد کو ہلاک کیا گیا تو اس نام نہاد مقابلے سے قبل ہی بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کرتے ہوئے ہلاک افراد کو دہشتگرد اور پاکستانی قرار دینا شروع کر دیا تھا۔