دم ہے تو بولیں ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے ، مودی کی خاموشی پر راہول گاندھی کا وار

دم ہے تو بولیں ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے ، مودی کی خاموشی پر راہول گاندھی کا وار

عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار بھارتی بیانیے کو دنیا نے مسترد کر دیا، مودی سرکار کو آپریشن بنیان مَّرْصُوْص میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانی پڑی۔

راہول گاندھی نے لوک سبھا میں مودی سرکار کی ذلت آمیز ناکامیوں کا پردہ فاش کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ اگر دم ہے تو وزیراعظم مودی کہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے تقریر کے دوران نیو نارمل کا لفظ استعمال کیا، انہوں نے تقریر میں کہا کہ تمام ممالک نے دہشت گردی کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ اب دنیا بھارت کو پاکستان کے برابر سمجھنے لگی ہے، اور یہ برابری بھی مودی سرکار کے لیے کسی میزائل سے کم دھماکہ خیز نہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ اگر مودی سرکار کا جھوٹ میزائل ہوتا، تو خود اپنے ہی ملک پر گرتا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام سفارتی ضابطے توڑ کر جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور جنگ بندی پر ان کا شکریہ ادا کیا: راہول گاندھی

مودی سرکار کے بیانیے کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کئی مرتبہ جنگ بندی میں کردار کا حوالہ دے چکے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر اور حقیقت پسندانہ مؤقف کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی۔

مودی سرکار کے مبہم، کمزور اور سیاسی مؤقف کو دنیا نے بے رحمی سے مسترد کر دیا۔ اس طرح، مودی سرکار کا جھوٹ اب پوری طرح کھل کر سامنے آگیا۔

 دوسری جانب  گودی میڈیا کی حالت یہ ہے کہ ایک طرف میزائل کے تجربے دکھائے جا رہے ہیں، دوسری طرف شکست کا ذکر تک غائب ہے، سفارتی سطح پر بھارت کا بیانیہ یتیم نظر آتا ہے، جسے کسی نے اپنانے سے انکار کر دیا ہو،  پہلگام کے بعد دنیا نے پاکستان کا نام نہیں لیا، اور مودی سرکار کے بیانیے کو نظراندازکر دیا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *