باجوڑ سے متعلق گمراہ کن ویڈیو کا پردہ چاک ، PTM سے منسلک X اکاونٹ کی جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلانے کی کوشش بے نقاب

باجوڑ سے متعلق گمراہ کن ویڈیو کا پردہ چاک ،  PTM سے منسلک X اکاونٹ کی جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلانے   کی کوشش بے نقاب

ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے PTM سے منسلک ایک ایکس ہینڈل کی جانب سے جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلانے کی نشاندہی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ اکاؤنٹ نے افغانستان کی ایک پرانی ویڈیو، جس کی تاریخ 9 جنوری 2024 ہے، کو غلط طور پر باجوڑ میں مظاہروں کی ویڈیو قرار دے کر سوشل میڈیا پر پھیلایا۔

یہ عمل زمینی حقیقت کو مسخ کرنے کی ایک واضح کوشش ہے، جس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور سچائی سے دور رکھنا ہو سکتا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام اور ان کی مسلح افواج درحقیقت باجوڑ میں دہشت گردی کے خلاف مکمل طور پر متحد ہیں، اور اس قسم کی جھوٹی معلومات اس اتحاد کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی ایم سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جھوٹی خبر بے نقاب، 2019 کے عراق بمباری کی تصویر باجوڑ کے آپریشن کے طور پر پیش کی گئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *