سونے کی قیمتیں گر گئیں

سونے کی قیمتیں گر گئیں

عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 53 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,714 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اب 10 گرام سونا 3 لاکھ 2 ہزار 641 روپے میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آئے ہیں، جہاں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 3,303 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی۔ ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 63 روپے کمی کے ساتھ 3 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور یہ 3 لاکھ 55 ہزار روپے پر پہنچ گئی تھی، جبکہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 963 روپے پر برقرار رہی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *