بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ کے ایکس ہینڈلر اکاؤنٹ پر امریکا، پاکستان تیل معاہدے پر گمراہ کن پروپیگنڈا، آزاد فیکٹ چیک نے تمام دعوے جھوٹے ثابت کر دیے
Home - آزاد سیاست - بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ کے ایکس ہینڈلر اکاؤنٹ پر امریکا، پاکستان تیل معاہدے پر گمراہ کن پروپیگنڈا، آزاد فیکٹ چیک نے تمام دعوے جھوٹے ثابت کر دیے
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایکس ہینڈلر اکاؤنٹس پھر سوشل میڈیا پر غلط معلومات کا طوفان کھڑا کر رہے ہیں، ان میں ’را‘ کا ایکس ہینڈلر اکاؤنٹ ’بابا کوڈا‘ سر فہرست ہے، جس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے باعث پاکستان کی نجی آئل ریفائنری ’سینرجیکو‘ اور امریکی کمپنی ’ویٹول ‘کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے، را کے اکاؤنٹ نے اس نجی کاروباری معاہدے کو سیاسی رنگ دے کر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
’را‘ ایکس ہنڈلر اکاؤنٹ ’بابا کوڈا‘ نے اپنے وائرل دعوے میں کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو 29 فیصد ٹیرف کی دھمکی دی تھی اور اگر پاکستان نے امریکی دباؤ نہ مانا تو اسے اقتصادی نقصان اٹھانا پڑتا‘۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اسی دباؤ کے تحت پاکستان نے امریکا سے تیل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس عسکری اکاؤنٹ سے ہمیں بتایا گیا کہ پاکستانی فوجیں مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوچکی ہیں، بھارت کے اندر 40 کلومیٹر تک ہمارے دستے پہنچ چکے، بھارت کی تین چھاؤنیاں تباہ کردیں، وغیرہ وغیرہ۔
وہ چینل کہہ رہا ہے کہ امریکہ سے تیل امپورٹ کرنا ایک پرائیویٹ ڈیل ہے جس کے متعلق میں نے حقائق توڑ… pic.twitter.com/xhD5xJBC1w
تاہم ’آزاد فیکٹ چیک ‘نے ان دعوؤں کو بے بنیاد اور جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ ایک نجی کاروباری معاہدہ ہے جو پاکستان کی نجی کمپنی سینرجیکو اور امریکی کمپنی ویٹول کے درمیان ہوا، جس کا حکومت پاکستان یا کسی سرکاری پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ صرف ایک عارضی معاہدہ ہے جس کا مقصد امریکی خام تیل سے منافع کمانے کے امکان کا جائزہ لینا ہے‘۔
آزاد فیکٹ چیک کا کہنا ہے کہ سینرجیکو ایک غیر سرکاری کمپنی ہے، جو اپنے فیصلے خود کرتی ہے اور حکومت کے تابع نہیں ہے۔
آزاد فیکٹ چیک نے مزید واضح کیا کہ ’بابا کوڈا‘ نامی ایکس ہینڈل پہلے بھی کئی جھوٹے دعوے کر چکا ہے، جن میں سب سے مشہور یہ جھوٹ تھا کہ پاکستانی افواج بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں 40 کلو میٹر اندر گھس آئی ہیں اور 3 بھارتی چھاؤنیوں کو تباہ کر دیا ہے، یہ تمام دعوے کسی بھی مصدقہ ذرائع سے کبھی ثابت نہیں ہو سکے ہیں۔
آزاد فیکٹ چیک کی جانب سے ’بابا کوڈا‘ کے تمام تر دعوے جھوٹے ثابت کرنے کے بعد ’باباکوڈا‘ ایکس ہینڈل نے پلٹ کر آزاد فیکٹ چیک پر وار کرنے کی کوشش کی ہے اور الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ’فوجی اکاؤنٹ‘ ہے، جو جانبدارانہ خبریں دیتا ہے۔ اس نے تسلیم کرنے کے بجائے طنزیہ انداز اپنایا اور حقائق کو ایک بار پھر توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی جانب سے جنوبی ایشیا میں سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کے رجحان کی جانب ایک سنگین اشارہ ہے، جو نہ صرف عوام کو گمراہ کرتا ہے بلکہ سیاسی کشیدگی کو بھی ہوا دیتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ وہ غیر مصدقہ سوشل میڈیا ہینڈلز سے محتاط رہیں اور خبروں کی تصدیق مستند ذرائع سے کریں۔