پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدارامن صرف عسکری کارروائیوں سے حاصل نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کے لیے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے جو وہاں کے عوام کے دل جیتنے پرمبنی ہو۔
کراچی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی پلاٹینم جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان کے مسئلے کو ’تاریخی اور پیچیدہ‘ قرار دیا اور تسلیم کیا کہ اس صوبے کو درپیش چیلنجز کو وفاقی سطح پراکثر پوری طرح سمجھا نہیں جاتا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 92 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، بلاول بھٹو زرداری
انہوں نے کہا کہ ’اگرچہ بعض حالات میں عسکری کارروائیوں کی ضرورت بھی ناگزیر ہوتی ہے، لیکن صرف ایسے اقدامات بلوچستان کے مسائل کا حل نہیں ہیں۔ صوبائی حکومت ایسی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو صرف سیکیورٹی تک محدود نہ ہو، بلکہ عوام کے دل و دماغ جیتنے کے لیے بھی ہو۔ یہی اصل جنگ ہے جو ہم بلوچستان میں لڑ رہے ہیں اور جیتنا چاہتے ہیں‘۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پی ایف یو جے) کو 75 سال مکمل ہونے پر وزیراعلی ہاؤس سندھ میں منعقد تقریب سے خطاب@BBhuttoZardari
مزید پڑھیں: https://t.co/4dNYLUflZX pic.twitter.com/a0rpQzpsc7— PPP (@MediaCellPPP) August 1, 2025

