نادرا میں لمبی لائنوں کا جھنجھٹ ختم ،شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

نادرا میں لمبی لائنوں کا جھنجھٹ ختم ،شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

نادرا نے اپنی پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ایک بڑی بہتری متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب شہری ملک بھر میں موجود 43 سے زائد نادرا رجسٹریشن مراکز پر ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے۔

ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی اور دیگر بڑے شہروں کے مخصوص مراکز پر دستیاب ہوگی جہاں صارفین اپنے موبائل فون پر ہی اپائنٹمنٹ شیڈول کر سکیں گےنادرا کے مطابق اس سروس کا دائرہ کار بتدریج ملک کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا اورموجودہ پاک آئی ڈی ویب سائٹ کی جگہ ایک جدید اور صارف دوست موبائل ایپ لے گی۔

نئی ایپ میں چہرے کی شناخت، کانٹیکٹ لیس با ئیومیٹرک تصدیق، ڈاکومنٹس اسکیننگ اور ای پیمنٹ جیسے جدید فیچرز شامل ہوں گے جو قطاروں میں لگنے کی زحمت اور دستی کارروائی کو ختم کر دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ،نادرا میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے درخواست دینے کا آن لائن طریقہ

 

ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ لینے کی سہولت درج ذیل مراکز میں گجرات، اسلام آباد (بلیو ایریا میگا سینٹر) راولپنڈی (مری روڈ میگا سینٹر، کینٹ)، کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ، بہاولنگر، پاکپتن، جھنگ، سرگودھا، رحیم یار خان، وہاڑی، مظفرآباد، گلگت، سکردو، گوادر میں دستیاب ہوگی۔

نادرا کے اس اقدام سے شہری اپنے قریبی دفتر کا دورہ پیشگی طے کر سکیں گے جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ خدمات کی فراہمی بھی مزید مؤثر بنے گی۔
صارفین ای میل یا شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے سائن اپ یا لاگ ان کر سکیں گے، اس کے علاوہ ایپ میں با ئیومیٹرک لاگ اِن، آن لائن فیس کی ادائیگی (جاز کیش، ایزی پیسہ، ای سہولت) اور دستاویزات کی مکمل کارروائی کا نظام بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :نادرا کی شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور ب فارم بنوانے کے قواعد میں بڑی تبدیلیاں

یہ ایپ شناختی کارڈ این آئی سی او پی ب فارم اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی درخواستوں کے لیے استعمال کی جا سکے گی تصدیق یا با ئیومیٹرک مسائل کی صورت میں صارفین نادرا ہیلپ لائن یا آفیشل سوشل میڈیا چینلز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

نادرا کی یہ ڈیجیٹل اپڈیٹ پاکستان میں شناختی خدمات کو زیادہ آسان، شفاف اور مؤثر بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے، موبائل ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ بُکنگ کا فیچر عوام کو سہولت، کنٹرول اور وقت کی بچت فراہم کرے گا جبکہ آنے والے مہینوں میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور گوادر میں بھی مزید دفاتر کھولے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *