حکومت کا ایک سے زائد سنگل فیز میٹر لگا کر بلوں میں سبسڈی لینے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ایک سے زائد سنگل فیز میٹر لگا کر بلوں میں سبسڈی لینے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ایک سے زائد سنگل فیز میٹر لگا کر بلوں میں سبسڈی لینے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک سے زائد میٹرز لگوا کر پروٹیکٹڈ کیٹیگری پر سبسڈی لینے والوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا،  لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں نے سبسڈی لینے والے صارفین کے بلوں پر کیو آر کوڈ شائع کر دیا۔

کیو آر کوڈ کی مدد سے اضافی میٹرز پر سبسڈی لینے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائیگا، ڈیٹا کی بنیاد پر صرف مستحق پروٹیکٹڈ صارفین کو سبسڈی دی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں :ایک سے زائد میٹرز لگوانے والےبجلی صارفین کیلئے بری خبر

کیو آر کوڈ سکین کر کے ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنے والوں کی سبسڈی ختم کر دی جائیگی،سبسڈی ختم ہونے پر صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری ٹیرف کی بنیاد پر بلنگ کی جائیگی۔

نان پروٹیکٹڈ ٹیرف پر ہونیوالی بلنگ سے صارفین کے بلوں میں آٹھ سے دس ہزار روپے اضافہ ہو جائے گا  جبکہ  کمپنیوں نے بجلی کے بلوں پر ملنے والی سبسڈی کی رقوم بھی شائع کر دی ہیں، اس ڈیٹا کے تحت اضافی میٹرز سے ریلیف لینے والوں کی سبسڈی َختم کر دی جائیگی۔

ادھر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے ریکوری اہداف کے حصول کیلئے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو نے مقررہ تاریخ تک ایک ماہ کا بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے کنکشن منقطع کرنا شروع کر دیئے ہیں، اس اقدام کے تحت گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے بجلی کنکشن بھی منقطع کئے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles