امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہونے والے ہیں، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس کا طیارہ آئندہ چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائے گا۔
پاکستان میں موجود نیو یارک پوسٹ کی نمائندہ سے گفتگو ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور اس میں کوئی کھیل نہیں ہو رہا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر ان مذاکرات میں کوئی پیش رفت یا بریک تھرو ہوا تو وہ ایرانی قیادت سے ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔