علی امین گنڈا پور کا کارکنوں کو چھوڑ کر فرار، پی ٹی آئی کے کارکنان میں غم و غصہ

علی امین گنڈا پور کا کارکنوں کو چھوڑ کر فرار، پی ٹی آئی کے کارکنان میں غم و غصہ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور ایک بار پھر کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور اور دیگر پارٹی رہنما آج عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج میں شریک ہوئے تھے، لیکن جب احتجاج کا آغاز ہوا تو وزیر اعلیٰ نے صرف دو باتیں کیں اور فوراً اس مقام سے نکل گئے۔ اس پر پی ٹی آئی کے کارکن شدید غصے میں آ گئے۔

ایک کارکن کا کہنا تھا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کبھی اِدھر کھڑا ہوتا تھا، کبھی اُدھر، مگر اب یہ یہاں سے بھاگ کر نکل گیا ہے ۔ یہ ہمارے لوگوں کے ساتھ غداری ہے۔ کارکنان کی اس جذباتی صورتحال کے بعد علی امین گنڈا پور کے غائب ہونے پر غم و غصہ مزید بڑھ گیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے ’علی امین غدار اور چور‘ کے نعرے بھی لگا ئے ۔

دوسری جانب محمود خان اچکزئی، سلمان اکرم راجہ، علیمہ خان اور دیگر اپوزیشن رہنما چکری انٹرچینچ کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں کھانے میں مصروف رہے، جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بے یار و مددگارچھوڑ دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *