اساتذہ، طلباء اور سرکاری ملازمین کے لیے ایک شاندار خبر آئی ہے!اگست کے وسط میںایک ساتھ چار چھٹیاں ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ تعطیلات 14 اگست کو یومِ آزادی کے قومی دن سے شروع ہوں گی، جو پورے ملک میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ یومِ آزادی کے بعد 15 اگست کو حضرت امام حسینؓ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، اس دن ملک بھر میں مجالس اور ماتمی جلوس منعقد ہوں گے، جہاں لوگ کربلا کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔
چونکہ 14 اور 15 اگست کے بعد 16 اور 17 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات آئیں گی، اس لیے مجموعی طور پر چار روزہ تعطیلات کا بھرپور فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔
تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک 14 اگست جمعرات اور 15 اگست جمعہ کی چھٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔