میں نے آج تک پاکستان تحریکِ انصاف کا اتنا فارغ ، اتنا بیکار قسم کا احتجاج نہیں دیکھا، منصور علی خان

میں نے آج تک پاکستان تحریکِ انصاف کا اتنا فارغ ، اتنا بیکار قسم کا احتجاج نہیں دیکھا، منصور علی خان

سینئر جرنلسٹ اور اینکر منصور علی خان نے 5 اگست پر تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کال کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے آج تک پاکستان تحریکِ انصاف کا اتنا فارغ ، اتنا بیکار قسم کا احتجاج نہیں دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر سینئر جرنلسٹ اور اینکر منصور علی خان نے 5 اگست پر تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کال کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے آج تک پاکستان تحریکِ انصاف کا اتنا فارغ ، اتنا بیکار قسم کا احتجاج نہیں دیکھا ، انہوں نے کہا کہ آج کا پی ٹی آئی کا احتجاج اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تھا اور احتجاج یا ناکام ہوتا ہے یا کامیاب ہوتا ہے، یہ ایک طرح سے ایک گیم آف چیس کی طرح ہوتا ہے۔

اور احتجاج کرنے کے لیئے آپ کو نمبرز شو کرنا ہوتے ہیں اور ایک طرح سے آپ کو اپنے لوگوں کو سڑک پر نکال کر اپنے نمبرز شو کرنا ہوتے ہیں اور اگر آپ اپنے نمبرز شو کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے تو آپ جس فریق کے خلاف احتجاج کر رہے ہوتے ہیں وہ اس احتجاج کی ناکامی کے بعد اور مضبوط ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج یومِ استعصال کشمیر کے حوالے سے بھی احتجاج ہو رہا ہے لیکن تحریک انصاف کہیں پر بھی اپنا احتجاج پر اثر انداز میں شونہ کر سکا۔انکا کہنا تھا آج سے چھ سال پہلے عمران خان کا سری نگر والا احتجاج یاد دلا گیا جب عمران خان نے مودی حکومت کے 2019 میں کشمیر میں کالے قانون کے حوالے سے ایک گھنٹے کے لیے احتجاج کی کال دی تھئ اور آجکا احتجاج پی ٹی آئی کا سب سے ناکام اوربیکار قسم کا احتجاج دیکھنے میں آیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *