حکومت کن افراد کو مفت الیکٹرک بائیکس دے گی؟جانئے

حکومت کن  افراد کو مفت الیکٹرک بائیکس دے گی؟جانئے

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کے لیے 9 ارب روپے کی سبسڈی اسکیم کی منظوری دے دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق، اس اسکیم کے ابتدائی مرحلے میں 40 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 1,000 الیکٹرک رکشے فراہم کیے جائیں گے۔ ای سی سی نے ہونہار طلبا کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

وزارت خزانہ کے مطابق، سرکاری کالجز کے طلبہ کو ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس مفت فراہم کی جائیں گی، جبکہ 3,170 الیکٹرک رکشے اور لوڈرز بھی اسکیم کا حصہ ہوں گے۔ اس منصوبے پر دو مراحل میں عمل درآمد کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 40,000 الیکٹرک بائیکس، 1,000 رکشے اور لوڈرز فراہم کیے جائیں گے، جس کا باضابطہ آغاز وزیراعظم جلد کریں گے۔

اجلاس میں حوالہ ترسیلات اسکیم کے کلیمز کی ادائیگی کے لیے 30 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کو ادائیگی کا طریقہ کار طے کرنے اور اسکیم کا مکمل تجزیہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای سی سی اجلاس میں قائداعظم یونیورسٹی کے لیے 2 ارب روپے کی بیل آؤٹ گرانٹ کی اصولی منظوری بھی دی گئی، تاہم کمیٹی نے یونیورسٹی سے مالی خود کفالت کا جامع منصوبہ طلب کیا ہے تاکہ آئندہ اسے مالی استحکام حاصل ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *