قومی اسمبلی سے مسلسل غیر حاضری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں پڑگئی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بغیر چھٹی کی درخواست دیے غیرحاضری پر شیخ وقاص اکرم کو وارننگ دی اور رکنیت ختم کرنے کا اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ وقاص 40 دن سے بغیر چھٹی لیے غیر حاضر ہیں، اسپیکر غیر حاضری کو نوٹس میں لاکر نشست کو خالی قرار دےسکتا ہے۔
اس پر پی ٹی آئی کے ملک عامر ڈوگر نے کہا ہر سطح پر ہمیں بلاک کیا جارہا ہے ایک مثال دے دیں کہ کسی کو چھٹی پر اسمبلی کی نشست سے محروم کیا گیا، شیخ وقاص اسپیکر کے دفتر میں چھٹی کی درخواست بھیجتے رہے۔
اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیاکہ پچھلی اسمبلی میں محمد میاں سومرو غیر حاضری پر نشست سے محروم ہوئے۔
مزید پڑھیں: بھارت کے وسیع رقبے پر چین کے قبضے سے متعلق راہول گاندھی کے انکشافات نے دہلی کی بنیادیں ہلا ڈالیں