ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی ویزا کے لیے نئی شرط کا اعلان

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی ویزا کے لیے نئی شرط کا اعلان

“حال ہی میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے ویزا سے متعلق ایک نیا اعلان سامنے آیا ہے، جس میں کچھ اہم تبدیلیوں اور نئی ہدایات کا ذکر کیا گیا ہے۔

امریکی حکام نے ویزا کے حصول کے لیے ایک پائلٹ پروگرام متعارف کروایا ہے۔

امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویزا چاہیے تو  15 ہزار ڈالرز ضمانت جمع کروانا پڑے گی،  جن ملکوں کے لوگ امریکا آکر واپس نہیں جاتے، اب ان ملکوں سے آنے والوں کو 15 ہزار ڈالرز کا بانڈ بھرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا نے شادی شدہ جوڑوں کیلئے گرین کارڈ قوانین مزید سخت کر دیے

 رپورٹ کے مطابق وقت پر واپس جانے والوں کو پیسے واپس مل جائیں گے جب کہ 20 اگست سے شروع ہونے والا پائلٹ پروگرام تقریباً ایک سال تک جاری رہے گا۔

امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ویزہ قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا اور غیرقانونی قیام کی شرح میں کمی لانا ہے، بانڈ کی رقم عارضی ہوگی اور قانونی مدت کے اندر واپس جانے والے افراد کو رقم واپس کر دی جائے گی۔

محکمہ خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس پالیسی کے تحت پہلے سال میں ہی حکومت کو 2 کروڑ ڈالر تک آمدنی متوقع ہے، جبکہ ساتھ ہی غیرملکی حکومتوں کو بہتر جانچ اور شناختی عمل اپنانے پر آمادہ کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 2020 میں ٹرمپ انتظامیہ نے افریقی ممالک پر مشتمل اسی نوعیت کا منصوبہ متعارف کرایا تھا، جس کے تحت مخصوص ممالک کے لیے ویزا بانڈ کی شرط رکھی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرنیوالے ہوشیار، اے آئی کے راز بے نقاب!

 2023 میں 5 لاکھ سے زائد افراد پر امریکا میں ویزا سے زیادہ قیام کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا، جو امریکی امیگریشن پالیسی کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles