’جان سے پیارا پاکستان‘، یومِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری

’جان سے پیارا پاکستان‘، یومِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری

یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نیا ملی نغمہ ’جان سے پیارا پاکستان‘ جاری کر دیا گیا ہے، جو قوم کے جذبہ حب الوطنی، قومی اتحاد اور ایثار کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر پر نیا نغمہ جاری

یہ نغمہ نہ صرف ایک روایتی ترانہ ہے بلکہ ایک ولولہ انگیز پیغام بھی ہے جو ہر پاکستانی کے دل میں وطن سے محبت، اتحاد اور قربانی کا جذبہ تازہ کرتا ہے۔ نغمے میں وطن سے وفاداری، دشمن کے خلاف واضح عزم اور ملک کے ہر طبقے کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔

 

’اٹھے قدم جو غیر کے، ہم دھول چٹا دیں گے ‘ جیسے بول دشمن کو دوٹوک پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کے دفاع کے لیے قوم ہر وقت تیار ہے۔ پاک فوج کے عزم حوصلے اور تیاری کو بھی نغمے میں موثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

نغمے کی خاص بات مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا پیغام ہے۔ بول ’اس قوم میں شانہ ہیں کھڑے ہندو اور سکھ عیسائی بھی‘ اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ پاکستان کی اصل پہچان مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد ہے۔

مزید پڑھیں:“دھڑکن پہ ایک ہی نام” پاک فوج کی عظیم فتح پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ریلیز

ملی نغمے میں کسان، مزدور، لوہار، اور دیگر محنت کش طبقات کو ملک کی ترقی کا ستون قرار دیا گیا ہے، جبکہ ’ہر شہری نے وطن سے وفا کی قسم کھائی ہے‘ جیسے الفاظ قومی اتحاد اور یکجہتی کو ایک نئی روح بخشتے ہیں۔

’جان سے پیارا پاکستان‘ ایک ایسا ملی نغمہ ہے جو نہ صرف جذبہ حب الوطنی کو زندہ کرتا ہے بلکہ ہر پاکستانی کو یاد دلاتا ہے کہ ملک کی خدمت، اتحاد اور قربانی ہی ہماری اصل طاقت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *