امریکی صدر نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکی صدر نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے، جس کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف نافذ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت سے درآمد ہونے والی اشیاء پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنا مناسب اور ضروری اقدام ہے، کیونکہ بھارت روس سے براہِ راست اور بالواسطہ طریقے سے تیل خرید رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ بھارت پر آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید ٹیرف نافذ کیے جائیں گے۔ اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت پر پہلے سے عائد 25 فیصد ٹیرف میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا،پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی

صدر ٹرمپ نے بھارت کو “اچھا تجارتی شراکت دار” نہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے ذریعے یوکرین میں جاری جنگ کو ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ نے بھارت پر روسی تیل کی خریداری کی بنیاد پر ٹیرف بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے فروخت کر کے منافع بھی حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ روسی فوج یوکرین میں کتنے لوگوں کو قتل کر رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہی وجوہات کی بنا پر اب بھارت پر مزید ٹیرف عائد کیے جا رہے ہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *