دنیا کے مختلف ممالک نے مجرمانہ نیٹ ورکس اور شرپسندی میں ملوث غیرقانونی مقیم بھارتی شہریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور متعدد ممالک ایسے افراد کو بے دخل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
بھارت کے اپنے جریدے دی نیو انڈین ایکسپریس نے کینیڈا میں غیرقانونی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کی صورتحال کو بے نقاب کر دیا ہے رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں قانون میں حالیہ تبدیلی کے بعد تقریباً 9 ہزار بھارتی پناہ گزینوں کی ملک بدری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کینیڈین محکمہ امیگریشن نے 9 ہزار بھارتیوں سمیت مجموعی طور پر 30 ہزار افراد کو اسائلم کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے ، جبکہ بعض افراد کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
کینیڈا میں ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد پناہ کے خواہش مند دیگر بھارتی شہری بھی نئے قوانین کے تحت متاثر ہوں گے۔