شہریوں کیلئے مفت سولر سسٹم، درخواست دینے کا طریقہ کار جانیے

شہریوں کیلئے مفت سولر سسٹم، درخواست دینے کا طریقہ کار جانیے

سندھ حکومت نے بجلی کے بڑھتے نرخوں اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے بڑا عوام دوست منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت کم آمدنی والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد غریب طبقے کو مہنگی بجلی کے بوجھ سے نجات دلانا اور متبادل توانائی کے ذرائع کو فروغ دینا ہے۔

یہ اسکیم اُن گھریلو صارفین کے لیے ہے جو گزشتہ چھ ماہ میں اوسطاً ماہانہ 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔ منصوبے کے تحت سندھ بھر میں ایک لاکھ تیس ہزار خاندانوں کو مفت سولر سسٹمز دیے جائیں گے، جس سے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی، توانائی کی بچت اور ماحول دوست اقدامات کو فروغ ملے گا۔

اہلیت کے معیار کے مطابق، صرف وہ صارف اہل ہوں گے جن کا پچھلے چھ ماہ کا بجلی کا استعمال 100 یونٹ سے کم ہو اور جنہوں نے پہلے کسی بھی سرکاری اسکیم کے تحت سولر سسٹم حاصل نہ کیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: مفت سولر پینل کیسے حاصل کیے جائیں؟ اہلیت اور درخواست دینے کا طریقہ سامنے آ گیا

درخواست دینے کے لیے خواہشمند افراد کو بجلی کا بل اور قومی شناختی کارڈ کے ساتھ درخواست فارم پُر کر کے متعلقہ یونین کونسل چیئرمین یا کسی گزیٹڈ آفیسر سے تصدیق کرانا ہوگی۔ تصدیق شدہ فارم محکمہ توانائی سندھ کے پروجیکٹ آف ہوم سولر سسٹم آن گرڈ کے دفتر میں جمع کرایا جائے گا۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اگست 2025 مقرر کی گئی ہے۔

حکومت سندھ کے مطابق یہ منصوبہ مہنگائی سے متاثرہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے بحران پر قابو پانے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *