وزیردفاع خواجہ آصف کی استعفیٰ دینے سے متعلق خبروں کی تردید

وزیردفاع خواجہ آصف کی استعفیٰ دینے سے متعلق خبروں کی تردید

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز وزیراعلیٰ بننے سے پہلے میری بیٹی ہیں، جبکہ نواز شریف میرے قائد اور لیڈر ہیں اور میں نے ساری زندگی ان کے ساتھ گزاری ہے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والا مشاورتی اجلاس ضمنی الیکشن سے متعلق تھا، اور ہمارے لیڈر ہونے کی حیثیت سے پہلا اور آخری فیصلہ ان ہی کا ہوگا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے، تاہم خواجہ آصف نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل نے نیوکلیئر حملے کی کوئی بات نہیں کی، وزیردفاع خواجہ آصف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *