اسلام آباد، پنجاب، بالائی پختونخواہ، کشمیر میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد، پنجاب، بالائی پختونخواہ، کشمیر میں آج بارش کا امکان

آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بوندا باندی کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، لاہور ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال ،قصور،شیخوپورہ، حافظ آباداور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  کی جا رہی ہے ۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم  سوات، دیر،کوہستان، بٹگرام،ہری پور،نوشہرہ، مانسہرہ، ایبٹ آباداور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع  ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب : مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہونیکا امکان

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہو گا،  بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کا انخلا یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دریاؤں، نہروں، ندی نالوں اور تالابوں میں نہانے پر پابندی ہے، شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

انہوں نے محکموں کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں تمام انتظامات پیشگی مکمل کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے یوم آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کا جشن منانے کیلئے تیاریاں عروج پر

عرفان کاٹھیا نے سرکاری محکموں کو مزید ہدایت دی کہ عوام الناس کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے، جب کہ  دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلا کو یقینی بنایا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *