آج کی عورت باصلاحیت، باہمت اور خودمختار ہے اس کو صرف ایک موقع کی ضرورت ہے! چاہے آپ گھریلو خاتون ہوں، تعلیم یافتہ ہوں یا کسی ہنر کی ماہر، اب آپ کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھل چکے ہیں۔
یہ وقت ہے اپنے خوابوں کو نئی اُڑان دینے کا اور اپنے لیے ایک روشن مستقبل بنانے کا! خواتین کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ مختلف ہنر کی مفت تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر کے با عزت روزگار حاصل کریں۔
بینظیر ہنرمند پروگرام خواتین کو یہ موقع فراہم کر رہا ہے جس میں خواتین کو مختلف ہنر کی مفت تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی جس کا دورانیہ تین سے 6 ماہ ہوگا۔
دوران تربیت ماہانہ وظیفہ، گریجویشن بونس، ٹریننگ کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ اور متعلقہ شعبے میں روزگار کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔
اس پروگرام کے تحت صنعتی ضروریات اور عالمی معیار کے عین مطابق شعبہ جات جیسا کہ ہوٹل منیجمنٹ، آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل اسکلز، ہیلتھ کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز، فیشن اینڈ ٹیکسٹائل جیسے شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی۔
تاہم بینظیر ہنرمند پروگرام میں صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین یا ان کے خاندان کے افراد ہی اندراج کرا سکتے ہیں اور ایک خاندان سے ایک ہی فرد اس پروگرام کا حصہ بن سکتا ہے۔
بینظیر ہنرمند پروگرام میں رجسٹریشن سے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کی مالی امداد اور دیگر فوائد مستقل جاری رہیں گے۔
خواتین کے لیے یہ مواقع صرف ملازمت نہیں بلکہ خودمختاری، اعتماد اور کامیابی کی نئی راہیں ہیں، اگر آپ محنت، لگن اور سیکھنے کا جذبہ رکھتی ہیں، تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔
آگے بڑھیں، اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں کیونکہ کامیابی اب آپ کے دروازے پر دستک دے رہی ہے!