آپریشن سندور میں رافیل کے دعوے ناکام، بھارتی فضائیہ کی کارکردگی بے نقاب

آپریشن سندور میں رافیل کے دعوے ناکام، بھارتی فضائیہ کی کارکردگی بے نقاب

آپریشن سندور میں رافیل کی شہرت کے دعووں  کے بعد بدترین تباہی  نے بھارتی فضائیہ کا پول کھول دیا ، پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار  کا غیر منطقی اقدام، بھارت کی مزید رافیل طیاروں کی تیاری کے لیے فرانس سے معاہدہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آپریشن سندور کے بعد بھارت نے اسکواڈرن کی کمی پورا کرنے کے لیے مزید رافیل طیارے خریدنے کا عمل شروع کر دیا، ہندوستانی فضائیہ نے حکومتی  سطح پر فرانس کے ساتھ معاہدے کی بھرپور حمایت کی ہے، بھارتی دفاعی منصوبے  MRFA کے تحت رافیل لڑاکا طیارے غیر ملکی تعاون سے بھارت  میں تیار کرنے کی  کوشش جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی جنرل اوپیندر دویودی کا ’آپریشن سندور‘ سے متعلق بڑا اعتراف، بیانیے میں یکدم تبدیلی

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ دو ماہ میں دفاعی حصولیاتی کونسل سے ابتدائی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، اسکواڈرن کی تعداد 29 تک کم ہونے کے پیش نظر، بھارتی فضائیہ  اس معاملے میں فوری کارروائی کر رہی ہے، پیشہ ورانہ صلاحیت کی  کمی کے باوجود بھارتی فضائیہ مہنگے طیاروں پر سرمایہ لگا رہی ہے۔

آپریشن سندور میں   پاک فضائیہ کے جے-10C نے رافیل اور SU -30 ایم کے آئی کے خلاف برتری ثابت کی ،ہندوستانی فضائیہ کا MRFA منصوبے کے تحت مزید رافیل طیارے خریدنا محض مہنگی خودفریبی ہے۔

آپریشن سندور  نے بھارتی فضائیہ  کے کرپٹ، سیاسی اثر و رسوخ کی زد میں ہونے کے ساتھ پیشہ ورانہ کمزوری کو ثابت کر دیا، فضائی لڑائیاں محض جدید ہتھیاروں  سے نہیں بلکہ پائلٹس کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت سے جیتی جاتی ہیں ، بھارتی افواج  کی قیادت سیاسی سفارشات، ہندو توا کے نعروں اور رشوت کے کھیل میں الجھی ہوئی ہے، مودی کا آر ایس ایس بیانیے پر مشتمل  جنگی جنون  حقیقت میں ہر بار بھارت کو شرمناک شکست سےدوچار کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *