مودی سرکار نے ہاری ہوئی فوج کی خواتین افسران کو گیم شو میں بٹھا دیا،بھارتی اپنی ہی حکومت اور فوج پر برہم

مودی سرکار نے ہاری ہوئی فوج کی خواتین افسران کو گیم شو میں بٹھا دیا،بھارتی اپنی ہی حکومت اور فوج پر برہم

مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے فوج کے وقار کو مجروح کیا،مودی سرکار فوج کو سیاسی پروپیگنڈے اور اسٹیج ڈراموں کا حصہ بنا رہی ہےفوج کا منصب بدل کر مودی نے اسے سیاست اور مزاح کا کھلونا بنا دیا۔

پندرہ اگست کی مناسبت سے بھارتی فوج کی خواتین افسران نے وردی میں گیم شو کون بنے گا کروڑپتی میں شرکت کی جسکی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ۔

تینوں افسران نے شو میں آپریشن سندور کے حوالے سے نام نہاد کامیابی کے متعلق گفتگو کی ،فوجی وردی میں ٹی وی گیم شو میں شرکت نے سوشل میڈیا پر شدید بحث چھیڑ دی ،مشہور بھارتی اداکار پرکاش راج نے خواتین فوجی افسران کی اس شرکت پر طنز کیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :اترکاشی سانحہ، مودی راج کی نااہلی اور فوجی نقصانات چھپانے کی کوشش ناکام

پرکاش راج نے کہا جلد فوجی افسران بگ باس میں بھی آئیں گے، آگے کیا ہوگا؟بھارتی عوام نے سوال اٹھایا کہ پیشہ ور فوج کے ارکان تفریحی پروگرام میں کیوں شریک ہوئے۔

کون بنے گا کروڑپتی محض پیسہ کمانے کا شو ہے، فوجی خواتین کو بھیج کر اسے متنازع بنا دیا گیااس شو کا اصل مقصد عوام کو کروڑپتی بنانا ہے، کیا مودی سرکار عسکری اداروں کے افسران سے پیسوں کے عوض بیانات دلوا رہی ہے؟

بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ عسکری اداروں کی خواتین کو شو میں بھیجنے کا مقصد پیسہ کمانا، ہمدردی سمیٹنا یا آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانا ہے؟
بھارتی عوام کے ساتھ دنیا بھر سے بھی اس اقدام پر تنقید سامنے آ رہی ہے اور اسے غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے،ناقدین کے مطابق فوجی افسران کی شو میں شمولیت نےعسکری وقار کا تمسخر بنا دیا۔

editor

Related Articles