پاک فوج کا سوات میں سیلاب میں ریسکیو آپریشن، عوام اورسکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا

پاک فوج کا سوات میں سیلاب میں ریسکیو آپریشن، عوام اورسکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا

پاک فوج دفاع وطن کیساتھ ساتھ قدرتی آفات میں بھی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہےمشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج کے جوان انسانی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کرتے ہیںپاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ قربانی کی بدولت ہزاروں جانیں محفوظ بنائی جاتی ہیں۔

سوات کے شدید سیلاب میں پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور جرأت مندانہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا پانی میں گھرے ہوئے علاقوں سے متاثرہ افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت میں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے بڑی تباہی، 70 جاں بحق

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک فوج کا جوان سکول کے بچے کو اپنی پیٹھ پر اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کر رہا ہے۔

پاک فوج کے جوانوں کے اس جذبے نے پوری قوم کے دل جیت لئے یہ جذبہ ثابت کرتا ہے کہ پاک فوج کے جوان ہر حال میں عوام کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *