واٹس ایپ میں گروپ کالز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف

واٹس ایپ میں گروپ کالز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے گروپ کالز کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن میں سب سے اہم کالز شیڈول کرنے کا فیچر ہے۔ میٹا کے جاری بیان کے مطابق، اب صارفین گروپ چیٹس میں کالز کو پہلے سے شیڈول کر سکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ کے کالز ٹیب میں جائیں، پلس بٹن پر کلک کریں اور شیڈول کال کا انتخاب کریں۔ یہاں آپ اپنے کانٹیکٹس کو مدعو (انوائیٹ) بھی کر سکتے ہیں۔

صارفین کالز ٹیب میں مدعو کیے گئے افراد کی فہرست اور کال لنکس محفوظ کر سکتے ہیں، جبکہ یہ کال لنکس کیلنڈر ایپ میں بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ جب کال شروع ہوگی تو مدعو افراد کو ایک الرٹ موصول ہوگا۔

واٹس ایپ نے گروپ کالز کے لیے مزید فیچرز بھی شامل کیے ہیں۔ ان میں ایک فیچر Raise Your Hand ہے، جس سے گروپ کال میں موجود دوسرے افراد کو پتا چل سکے گا کہ آپ بات کرنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح، ایک اور فیچر کے ذریعے گروپ کالز میں ایموجی ری ایکشنز بھی شیئر کیے جا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیااے آئی فیچر: چیٹنگ اب ہوگی زیادہ تیز، آسان اور اسمارٹ!

Related Articles