انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر پکس کا اضافہ

انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر پکس کا اضافہ

انسٹاگرام ایک نئے فیچر “پکس” کی آزمائش کر رہا ہے، جس کا مقصد صارفین کو مشترکہ دلچسپیوں والے موضوعات تلاش کرنے میں مدد دینا ہے۔

کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیچر اس وقت انسٹاگرام کے اندرونی سطح پر آزمایا جا رہا ہے اور ابھی عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ فلموں، کتابوں, ٹی وی شوز، گیمز اور میوزک کا انتخاب کر سکیں گے، جنہیں “پکس” کہا جائے گا۔ اس کے بعد انسٹاگرام صارف کو ایسے دوستوں کے بارے میں بتائے گا جنہوں نے وہی انتخاب کیا ہو۔

کمپنی نے مزید تفصیلات تو فراہم نہیں کیں، تاہم بظاہر اس فیچر کا مقصد دوستوں کے ساتھ تعلقات کو قریب لانا اور مشترکہ دلچسپیوں پر گفتگو کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام کی جانب سے صارفین کیلئے دلچسپ نیا فیچر متعارف

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کچھ ماہ قبل کہا تھا کہ رواں سال انسٹاگرام میں دوستوں سے تعلق اور تخلیق کو ترجیح دی جائے گی۔ ان کے مطابق، اس سال میسجنگ پر زیادہ توجہ دی جائے گی، مواد کو مزید بہتر بنایا جائے گا، اور ایسے نئے طریقے تلاش کیے جائیں گے جن سے دوستوں کے ساتھ روابط مضبوط ہوں۔

چونکہ یہ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے، اس لیے یہ واضح نہیں کہ اسے تمام صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *