مسلسل 3 چھٹیوں کی خوشخبری، مگر کب سے کب تک؟

مسلسل 3 چھٹیوں کی خوشخبری، مگر کب سے کب تک؟

عوام خصوصاً سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ آئندہ ماہ کے آغاز میں 3 مسلسل چھٹیاں متوقع ہیں، جو عام شہریوں کو آرام کرنے اور اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے کا نادر موقع فراہم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے سکولوں میں چھٹیاں 31 اگست تک بڑھنے کا امکان

محکمہ موسمیات اور رویتِ ہلال کمیٹی کے ذرائع کے مطابق ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو 12 ربیع الاول کی بابرکت تقریب جمعہ، 5 ستمبر کو منائی جائے گی، اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

اس کے فوراً بعد ہفتہ، 6 ستمبر کو یومِ دفاعِ پاکستان منایا جائے گا، جس دن قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، اس دن کو بھی سرکاری تعطیل قرار دیے جانے کا امکان ہے۔

جبکہ اتوار، 7 ستمبر معمول کی ہفتہ وار چھٹی ہوگی، یوں عوام کو مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی بزدلانہ کارروائی: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں؟ حقیت سامنے آگئی

واضح رہے کہ یہ مسلسل تعطیلات عوام کو اپنے خاندانی اور سماجی روابط مضبوط بنانے کا موقع فراہم کریں گی اور ذہنی سکون حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ سال 2025 میں مختلف مواقع پر طویل تعطیلات کا موقع ملا ہے، جنہیں عوام نے بھرپور انداز میں منایا ہے۔

جیسے جیسے ستمبر کا آغاز قریب آ رہا ہے، عوام پیارے نبیﷺ کا یومِ ولادت منائے گی اور عوام کے اندر ایک روحانی بیداری پیدا ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *