بیچلرڈگری والوں کیلئےخوشخبری،چین نےویزا پالیسی کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

بیچلرڈگری والوں کیلئےخوشخبری،چین نےویزا پالیسی کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

چین نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں دلچسپی رکھنے والے پاکستانی اور دیگر غیر ملکی نوجوانوں کے لیے ویزا کی ایک نئی قسم متعارف کرا دی ہے۔

ایشیا نیوز نیٹ ورک کے مطابق چین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ غیر ملکی ہنر مند نوجوانوں کے لیے ایک نیا ویزا متعارف کیا گیا ہےجو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے مخصوص ہے۔

وزیرِاعظم لی کیانگ نے غیر ملکی نوجوانوں کے داخلے اور اخراج سے متعلق ضابطوں میں ترمیم کے فیصلے پر دستخط کرتے ہوئے اسٹیٹ کونسل کا حکم نامہ جاری کیا۔
کے ویزاعام ویزا کیٹیگریز میں ایک تازہ اضافہ ہے جو یکم اکتوبر 2025 سے نافذ ہوگا، اس کی تیاری وزارتِ انصاف، وزارتِ خارجہ، وزارتِ پبلک سکیورٹی اور نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

اس ویزا کے لیے درخواست دینے والوں کا سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ یا ریاضی کے میدان میں پروفیشنل ہونا ضروری ہے، یہ کیٹیگری اُن نوجوانوں کے لیے ہے جنہوں نے کسی معروف یونیورسٹی یا تحقیقی ادارے سے بیچلر یا اس سے اعلیٰ ڈگری حاصل کر رکھی ہو۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ورک فرام ہوم ویزاکی پیشکش کرنے والے 10 بہترین ممالک

کے ویزا ہولڈرز کو تعلیم، سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی کے فروغ اور ثقافتی تبادلوں سے متعلق سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔
یاد رہے کہ چین میں اس سے پہلے 12 ویزا کیٹیگریز موجود تھیں جن میں سیاحت کے لیے ایل ویزامستقل رہائش کے لیے ڈی ویزا اور ٹرانزٹ کے لیے جی ویزاشامل ہیں۔

کے ویزا رکھنے والوں کو ملک میں داخلے کی تعداد قیام کی مدت اور معیاد کے حوالے سے اضافی سہولت دی جائے گی جبکہ اہلیت کا تعین درخواست گزار کی عمر، تعلیمی قابلیت اور پیشہ ورانہ تجربے کی بنیاد پر کیا جائے گا،مزید تفصیلات آئندہ جاری کی جائیں گی۔

editor

Related Articles