ایزی پیسہ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

ایزی پیسہ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

پاکستان کے ڈیجیٹل بینکاری اور فن ٹیک ایکوسسٹم کی نمایاں شناخت ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے نسٹ کیئر کنیکٹ 2026 میں اپنی شرکت کا اعلان کر کے نوجوانوں کے لیے کیریئر کے نئے امکانات اجاگر کر دیے ہیں۔

اس ایونٹ کے ذریعے ایزی پیسہ ملک بھر سے آنے والے باصلاحیت طلبہ اور نوآموز پروفیشنلز سے براہِ راست رابطہ قائم کرے گاجہاں انہیں ڈیجیٹل بینکاری اور فن ٹیک کے تیزی سے پھیلتے ہوئے شعبوں میں روزگار، انٹرن شپ اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی چیف ہیومن ریسورس آفیسر فرح شیخ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایزی پیسہ پاکستان کے نوجوانوں، خصوصاً ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل بینکاری میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ سے ملاقات کو نہایت اہم سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور ڈیجیٹل معیشت کی مضبوطی اور پائیدار ترقی میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے،انہوں نے کہا کہ مستقبل کی معیشت میں کامیابی کے لیے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس ہونا ہوگا۔

فرح شیخ نے کہا کہ نسٹ کیئر کنیکٹ جیسے پلیٹ فارمز تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان فاصلے کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ایسے فورمز نوجوانوں کو مارکیٹ کی اصل ضروریات، جدید ٹیکنالوجیز اور بدلتے ہوئے کیریئر ٹرینڈز سے روشناس کراتے ہیں، جس سے طلبہ بہتر فیصلے کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل بینک ایزی پیسہ بن گیا، وزیر خزانہ

ان کا کہنا تھا کہ ایزی پیسہ اُن نوجوانوں سے ملنے کے لیے پُرجوش ہے جو فن ٹیک اور ڈیجیٹل بینکاری میں جدت، تخلیقی سوچ اور مسائل کے مؤثر حل کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ تیزی سے بدلتی ہوئی ڈیجیٹل دنیا میں اپنی اسکلز کو مسلسل اپڈیٹ رکھیں، ڈیجیٹل اسکلز، ڈیٹا اینالیٹکس، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی جیسے شعبے آنے والے برسوں میں روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے، جہاں عالمی سطح پر بھی پاکستانی ٹیلنٹ اپنی شناخت بنا سکتا ہے۔

نسٹ کیئر کنیکٹ 2026 ایک جامع پلیٹ فارم کے طور پر ممتاز تعلیمی اداروں اور معروف صنعتوں کو یکجا کر رہا ہے۔ اس ایونٹ میں طلبہ کو نہ صرف روزگار اور انٹرن شپ کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ انہیں پروفیشنل نیٹ ورکنگ اور کیریئر گائیڈنس سے بھی فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی شرکت کو فن ٹیک اور ڈیجیٹل بینکاری میں مستقبل بنانے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے ایک اہم اور سنہری موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles