پٹرول سستا ہونے کے بعد سولر پلیٹس کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر

پٹرول سستا ہونے کے بعد سولر پلیٹس کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد ملک بھر میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف واٹ کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے سے لے کر 9 ہزار روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد آئندہ دنوں میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی کا بھی امکان ہے۔

ادھر ذرائع کے مطابق ماضی میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کے باعث بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، تاہم اب ان کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی پی کا 9 مئی کو “جشن معرکہ حق” منانے کا فیصلہ،خصوصی تقریبات ہونگی

مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ ایک بیٹری کی قیمت میں ماضی کے دوران 27 ہزار روپے سے 38 ہزار روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related Articles