حکومتِ پنجاب کے محکمہ خزانہ کے تحت کام کرنے والے ادارے پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی نے اپنے فلیگ شپ منصوبے ینگ پروفیشنلز پروگرام کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں،اس ایک سالہ پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے نوجوانوں کو ایک لاکھ50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
یہ پروگرام نئے گریجویٹس کو پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نظام کے تحت عملی تربیت اور تجربہ فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس میں شرکاء کو تجربہ کار ماہرین کے ساتھ حقیقی منصوبوں پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔
اہلیت کے معیار
پروگرام کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کے لیے درج ذیل شرائط رکھی گئی ہیں،عمر زیادہ سے زیادہ25 سال ہونی چاہیے،ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یا کسی معتبر غیر ملکی یونیورسٹی سے کم از کم 16 سالہ تعلیم مکمل ہو،تعلیمی ریکارڈ میں کم از کم تین اعشاریہ تین سی جی پی اے لازمی ہو،صرف پاکستانی شہری درخواست دینے کے اہل ہوں گے
کن شعبوں کے گریجویٹس اہل ہیں؟
اس پروگرام میں مختلف شعبوں کے نوجوان شامل ہو سکتے ہیں، جن میں فنانس، اکاؤنٹنگ، بزنس ایڈمنسٹریشن، پروجیکٹ مینجمنٹ، مصنوعی ذہانت، قانون، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس، ڈیٹا اینالیٹکس، اکنامکس، میڈیا اسٹڈیز، پبلک پالیسی، سماجی علوم اور نیچرل سائنسز شامل ہیں،حکام کے مطابق اس پروگرام کے لیے صرف پندرہ نوجوان پروفیشنلز کا انتخاب کیا جائے گا، جبکہ ادارہ نشستوں کی تعداد میں کمی یا اضافے کا اختیار بھی رکھتا ہے۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار درخواست فارم پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی سرکاری ویب سائٹ
👉 https://p4a.punjab.gov.pk/jobs

