سینئر صحافی ابصار عالم کو کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف رپورٹنگ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ابصار عالم نے اس حوالے سے ایکس پر اپنے مؤقف میں کہا کہ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اس حوالے سے انہوں نے ایک وائس نوٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں برطانیہ میں موجود ایک پاکستان مخالف شخص انتہائی گھٹیا زبان استعمال کررہا ہے اور وائس نوٹ میں غیر اخلاقی اور لچھر پن کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔
ابصار عالم کے مطابق انہیں اس بات پر نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ انہوں نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹنگ کی اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کرکے اصل حقائق کو عوام کے سامنے لایا۔
یہ بھی پڑھیں :آخر بلی تھیلے سے باہرآہی گئی،کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند امان نے احتجاج ناکام ہونے پر بھارت سے مدد مانگ لی
واقعے کے بعد صحافتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور آزادیٔ اظہار پر دباؤ سے متعلق سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں،ابصار عالم نے کہا ہے کہ وہ اپنے صحافتی فرائض جاری رکھیں گے اور کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
خواجہ آصف کے انٹرویو کے بعد میرے خلاف ایک منظم اور دھمکی آمیز کیمپین شروع کی گئی ہے جس کی ایک مثال یہ وائس نوٹ برطانیہ سے آیا ہے۔ زُبان چیک کریں اس پاکستان مُُخالف مُہم کے لیڈر کی۔ کیا اس پر برطانیہ کا قانون لاگو ہوتا ہے؟ pic.twitter.com/AZIGocsynk
— Absar Alam (@AbsarAlamHaider) July 5, 2026

