پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد ملک بھر میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف واٹ کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے سے لے کر 9 ہزار روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد آئندہ دنوں میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی کا بھی امکان ہے۔
ادھر ذرائع کے مطابق ماضی میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کے باعث بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، تاہم اب ان کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے۔