پیٹرول کی اصل قیمت کتنی؟ عوام فی لیٹر کتنے روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، تفصیلات سامنے آگئیں

پیٹرول کی اصل قیمت کتنی؟ عوام فی لیٹر کتنے روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، تفصیلات سامنے آگئیں

حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے ساتھ کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کے بعد عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے،اگرچہ اس وقت پیٹرول 297.53 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 309.50 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے، تاہم ان کی ایکس ریفائنری قیمت اس سے کہیں کم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 جولائی 2026 سے نافذ قیمتوں کے تحت پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 179.47 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ صارفین سے 297.53 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں۔

پیٹرول کی قیمت میں 70.36 روپے پٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 19.33 روپے کسٹمز ڈیوٹی اور فریٹ مارجن، 6.86 روپے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 7.87 روپے ڈیلرز مارجن شامل ہے، پیٹرول پر جی ایس ٹی صفر ہے، تاہم مجموعی ٹیکس اور لیویز 94.69 روپے فی لیٹر بنتی ہیں، جو موجودہ قیمت کا تقریباً 32 فیصد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کیخلاف درخواست ،عدالت کا اہم فیصلہ

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 199.06 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ اس کی فروختی قیمت 309.50 روپے فی لیٹر مقرر ہے،ڈیزل پر 70.82 روپے پٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 15.68 روپے کسٹمز ڈیوٹی، 2.43 روپے فریٹ مارجن، 7.87 روپے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8.64 روپے ڈیلرز مارجن شامل ہیں،اس پر بھی جی ایس ٹی صفر ہے، جبکہ مجموعی ٹیکس اور لیویز 91.56 روپے فی لیٹر وصول کی جا رہی ہیں، جو قیمت کا تقریباً 30 فیصد بنتی ہیں۔

مٹی کے تیل کی موجودہ قیمت 231.14 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ اس کی ایکس ریفائنری قیمت 200.91 روپے ہے۔ اس میں 20.36 روپے پٹرولیم لیوی، 8.29 روپے فریٹ مارجن اور 1.58 روپے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن شامل ہے، مٹی کے تیل پر بھی جی ایس ٹی صفر ہے اور مجموعی ٹیکس 20.36 روپے فی لیٹر، یعنی قیمت کا تقریباً 9 فیصد بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرول کی قیمت سے متعلق وزیرِ پٹرولیم کا اہم بیان

لائٹ ڈیزل کی موجودہ قیمت 195.42 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ اس کی ایکس ریفائنری قیمت 172.67 روپے ہے۔ اس میں 15.84 روپے پٹرولیم لیوی، 5.36 روپے فریٹ مارجن اور 1.61 روپے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن شامل ہے، لائٹ ڈیزل پر مجموعی ٹیکس 15.84 روپے فی لیٹر ہے، جو اس کی موجودہ قیمت کا تقریباً 8 فیصد بنتا ہے۔

editor

Related Articles