شارجہ سے کراچی آنے والا K-2 ایئرویز کا کارگو طیارہ کراچی کے مغرب میں خلیج کے علاقے میں ریڈار سے لاپتا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کارگو فلائٹ نمبر KTA-1732 شارجہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تھی، جو کراچی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور خلیج میں ریڈار سے غائب ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ پرواز طیارے کے پائلٹ نے نیویگیشن مسئلے کی اطلاع دی اور ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے ہیڈنگ کی درخواست کی جس پر طیارے کو موجودہ سمت برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارہ اچانک دائیں جانب مڑا اور تیزی سے بلندی کھونے لگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے نیچے آنے کی رفتار تقریباً 15 ہزار فٹ فی منٹ ریکارڈ کی گئی، جبکہ اے ٹی سی کی متعدد کالز کے باوجود طیارے کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے مغرب میں تقریباً 155 ناٹیکل میل دور طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔
However; at time 2121PST aircraft was observed on RADAR rapidly descending and with rapid heading change, subsequently RADAR contact and communication was lost approximately 155 NM west of Karachi.
— Pakistan Airports Authority (@Pk_PAA_Official) July 7, 2026

