میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ ماہ جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت سابقہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کو مکمل وفاقی فورس میں تبدیل کر دیا گیا تھا، جسے پورے ملک میں اختیارات حاصل ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد داخلی سیکیورٹی کو بہتر بنانا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
وفاقی حکومت نے ملک بھر سے مساوی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے صوبہ وائز اور علاقہ وائز کوٹہ مقرر کیا ہے
پنجاب20فیصد کوٹہ – 646 کانسٹیبلز
سندھ 20فیصد کوٹہ – 646 کانسٹیبلز
بلوچستان 20فیصد کوٹہ – 646 کانسٹیبلز
خیبرپختونخوا 20فیصد کوٹہ – 646 کانسٹیبلز
آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) 10فیصد کوٹہ – 323 کانسٹیبلز
گلگت بلتستان 6فیصد کوٹہ – 193 کانسٹیبلز
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری 4فیصد کوٹہ – 129 کانسٹیبلز
اہلیت کے معیار، بھرتی کے لیے امیدواروں کے لیے درج ذیل شرائط رکھی گئی ہیں
عمر کی حد: 18 سے 22 سال
تعلیمی قابلیت: کم از کم میٹرک (سیکنڈ ڈویژن)، انٹرمیڈیٹ یا مساوی تعلیم
کم از کم قد
مرد امیدواروں کے لیے: 5 فٹ 10 انچ
خواتین امیدواروں کے لیے: 5 فٹ 5 انچ
تمام امیدواروں کو بھرتی کے عمل میں جسمانی فٹنس ٹیسٹ اور تحریری امتحان پاس کرنا ہوگا۔
اپ گریڈ شدہ فیڈرل کانسٹیبلری کو ملک میں امن و امان قائم رکھنے، داخلی خطرات سے نمٹنے اور صوبائی فورسز کی معاونت میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔