اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں متوقع شدید بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے اضلاع گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ جبکہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران جہلم، چکوال، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، چنیاں اور پاکپتن میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ شہری اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کا بھی امکان ہے۔

آزاد کشمیر کے اضلاع نیلم ویلی، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ، مظفرآباد اور حویلی میں بھی اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون کا آٹھواں اسپیل آج سے شروع ہونے کی پیشگوئی،شدید بارشیں متوقع،الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ پہاڑی نالوں میں پانی کا تیز بہاؤ رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر کر سکتا ہے۔

دریائے ستلج کے بہاؤ میں اضافے اور ممکنہ سیلابی صورتحال پر پہلے ہی الرٹ جاری کیا جا چکا ہے جبکہ متعلقہ ادارے ستلج کے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلاء کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب، ریسکیو 1122 اور پاک فوج کے انجینئرز سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون کا نیا سسٹم ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ دریاؤں، نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹی وی، ریڈیو، موبائل الرٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کے ذریعے جاری ہونے والی ہدایات پر عمل کریں۔

Related Articles