وزیر اعظم کی وفاقی وزراء کو پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں سے متعلق خصوصی ہدایات

وزیر اعظم کی وفاقی وزراء کو پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں سے متعلق خصوصی ہدایات

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دریائے چناب، دریائے ستلج اور دریائے راوی میں شدید سیلاب کے خطرات کے پیش نظر وفاقی وزراء کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو صوبہء پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فوری دورہ کرنے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے وفاقی وزراء کو اپنے متعلقہ حلقوں میں جانے کی ہدایت اور موقع پر موجود رہ کر انخلاء، ریسکیو و ریلیف کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے شہباز شریف نے دریائے چناب، راوی اور ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی ہیں اورچیئرمین این ڈی ایم اے کو پی ڈی ایم اے کے رابطے اور مکمل معاونت ساتھ متعلقہ علاقوں میں لوگوں کو پیشگی کی اطلاع اور خطرے سے دوچار علاقے کے لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پہنچانے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لینے کی ہدایت کی ہیں۔ وزیر اعظم نے امدادی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور اداروں کے آپس کے روابط بڑھائے جائیں اور
دریائی گذرگاہوں کے کنارے آباد افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے عمل کو مزید موثر اور تیز بنایا جائے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *