سیالکوٹ میں 11 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، متعدد علاقے زیر آب

سیالکوٹ میں 11 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، متعدد علاقے زیر آب

سیالکوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 355 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ 11 سال کا ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق شدید بارش کے باعث رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک اور پریم نگر سمیت کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں اس وقت پانی کا بہاؤ 77 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ سیلاب کے باعث متعدد دیہات زیر آب ہیں اور متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کا بھاؤ مزید تیز،راوی، چناب اور ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب، 50 دیہات زیر آب ،ہزاروں ایکڑ پر فصلیں تباہ

مزید بتایا گیا کہ دریائے چناب میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی سطح 3 لاکھ 65 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔ دریائے راوی میں کوٹ نیناں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک جبکہ جسڑ پر 1 لاکھ 42 ہزار 20 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق دریائے راوی میں شدید سیلابی ریلا گزر رہا ہے اور اب تک کرتارپور سمیت مختلف علاقوں سے 257 افراد کو بحفاظت نکالا جا چکا ہے۔

Related Articles