سیلابی صورتحال، تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان

سیلابی صورتحال، تعلیمی اداروں  میں تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشوں کے پیش نظر تعلیمی ادارے مزید کئی روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے مختلف اضلاع میں نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیینز کمیٹی کی سفارشات اور 18 اگست 2025 کے اجلاس کے فیصلے کے بعد گرمیوں کی چھٹیاں 7 ستمبر 2025 تک بڑھا دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہاسٹلز بھی اسی تاریخ کو دوبارہ کھلیں گے۔

دوسری جانب سرگودھا میں تحصیل کوٹ مومن کے تعلیمی اداروں میں سات روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ جاری تفصیلات کے مطابق دریائے چناب کے کنارے واقع علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر طلبہ کے تحفظ کے لیے 27 اگست سے 2 ستمبر 2025 تک اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے خدشات کے باعث یہ فیصلہ طلبہ کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرتارپور گردوارہ بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے سیلابی پانی میں ڈوب گیا، سکھ برادری میں شدید تشویش

اسی طرح ضلع سیالکوٹ میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کل بروز جمعرات (28 اگست) بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے ضلع بھر میں شدید بارش اور فلڈ کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا مقصد طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، اور تمام متعلقہ حکام کو اس حکمنامے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *